the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لا س ویگا س : امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر فلپائن کے مینی پاکیو کو شکست دے کر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن بن گئے ہیں۔ امریکا کےشہر لاس ویگاس کے گرینڈ گارڈن ارینا میں ہونے والے مقابلے میں فلائڈ مے ویدر نے مینی پاکیو کو شکست دے کر تاریخ کی سب سے مہنگی فائٹ اپنے نام کی۔ فلائڈ مے ویدر اور مینی پاکیو کے درمیان ہونے والے مقابلے کو فائٹ آف دی سنچری بھی قرار دیا گیا تھا جس کی انعامی مالیت 40 کروڑ رکھی گئی تھی۔ 12 راؤنڈز پر مشتمل مقابلے کی جیوری کے تین میں سے 2 ججز نے مے ویدر کو 116 اور مینی پاکیو کو 112 پوائنٹس دیئے جب کہ تیسرے جج نے مے ویدر کو 110 اور مینی پاکیو کو 118 پوائنٹس دیئے، جیوری نے متفقہ



طور پر مے ویدر کو فاتح قرار دیا۔ فائٹ جیتنے کے بعد فلائڈ مے ویدر کا کہنا تھا کہ مینی پاکیو ایک سخت حریف تھا اور اسے ہرا کر بہت خوش ہوں، مینی پاکیو میری فائٹنگ تیکنیک کو سمجھ ہی نہیں سکا۔ دوسری جانب مینی پاکیو کا کہنا تھا کہ آج کا مقابلہ میں جیتا ہوں، مے ویدر کے جیتنے کا یقین نہیں آرہا۔ مینی پاکیو کے بیان کے بعد فائٹ آف دی سنچری متنازع ہو گئی ہے۔ باکسنگ کی تاریخ کی سب سے اہم ترین فائٹ کو ارینا گارڈن میں 16 ہزار 800 افراد نے جب کہ کروڑوں افراد نے ٹیلی ویژن پر براہ راست دیکھا۔ فلپائن میں مینی پاکیو کی فائٹ دیکھنے کے لئے متعدد مقامات پر بڑی اسکرینیں آویزاں کی گئی تھیں جب کہ امریکا میں بھی یہ مقابلہ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.